پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کامعاملہ، ڈیلرزکاردعمل سامنے آگیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کو ناقابل قبول عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا ہے اس طریقہ کار سے پٹرول پمپ خشک ہو جائیں گے، ان کا مزید کہنا ہے نئے پلان سے پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوا تو ہم نہیں حکومت ذمہ دار ہو گی۔
خیال رہے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 کی بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔