یکم دسمبر سے پٹرول 7 اور ڈیزل 6 روپے سستا ہونے کا امکان
لاہور: (دنیا نیوز) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی توقع کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول 7 روپے جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔