ریٹائرڈ انسپکٹر پنجاب پولیس نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ میں نہر اپر چناب میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر سیموئل سلیم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر چھلانگ لگائی، علاقہ مکینوں نے سیموئل کو ڈوبتا دیکھ کر باہر نکالا ۔

ریسکیو ٹیمیوں نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر سیموئل کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس حکام کے مطابق مرحوم انسپکٹرنے چارماہ قبل ریٹائرمنٹ لے لی تھی، خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی،مزید تفتیش جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں