ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر تک پٹرول کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے 281 روپے 34 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسہ فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت289 روپے71 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 175 روپے 93 پیسے فی لٹر ہوگئی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں