ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ ، پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

نیپال : (ویب ڈیسک ) ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو نے 66 کے جی کلاس میں گولڈ میڈل جیتا۔

انہوں نے پہلی فائٹ میں بھارت اور فائنل میں نیپال کی کھلاڑی کو شکست دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں