کراچی: پولیس نے موبائل فون چھیننے کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث گینگ پکڑ لیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے گینگ کو پکڑ لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں کی گئی جہاں سے ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، تینوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی کے شہریوں سے 100 سے زائد موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے، تینوں ملزموں کو تھانے منتقل کر دیا، مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں