اےاین ایف : گزشتہ ایک ہفتےکےدوران منشیات سمگلنگ میں ملوث 6 خواتین گرفتار

اسلام آباد : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے مختلف کارروائیوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث6 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 کارروائیوں کےدوران گرفتارخواتین سے26 کلوگرام سےزائد منشیات برآمد ہوئی جبکہ گرفتار خواتین بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون کے پیٹ سے 87 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرخاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے جن کے قبضے سے 855 گرام آئس برآمد ہوئی ہے ۔

ترجمان اے این ایف کاکہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخاتون کےبیگ سے1.942 کلوگرام آئس برآمد ہوئی ، اسی طرح اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران2 خواتین کو گرفتار کیا گیا جن سے 22.8 کلوگرام چرس برآمدہوئی ۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی چونگی نمبر26، اسلام آباد کےقریب کی گئی جس میں خاتون سے 500 گرام چرس،250 گرام آئس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ خواتین کا تعلق مختلف منشیات سمگلنگ گروہوں کے ساتھ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، منشیات سمگلنگ کیلئے خواتین کو استعمال کیا جانا خطرناک عمل ہے، اےاین ایف خواتین کےتحفظ کویقینی بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں