پاکپتن: ڈسٹرکٹ ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کی وجہ سے بچی دم توڑ گئی

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں ایک اور نومولود بچی مبینہ طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے عملے کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی۔

متوفی بچی کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میری بچی آکسیجن کیلئے تڑپتی رہی، سلنڈر ختم ہونے کے باوجود بے حس عملے نے سلنڈر نہ لگایا، آکسیجن سلنڈر کیلئے عملے کی مِنت سماجت بھی کام نہ آئی۔

بچی کے والد نے کہا کہ آکسیجن سلنڈر کیلئے اِسرار کرنے پر نرسز نے گارڈز سے کہہ کر دھکے دے کر باہر نکلوا دیا، ڈاکٹرز اور عملے کی بے حسی میری بچی کی قاتل ہے، ملوث افراد کیخلاف ایکشن لیا جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں