انٹرنیشنل جونیئرسکواش چیمپئن شپ: ریان زمان نے انڈر9 کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنالی

کوالالمپور: (ویب ڈیسک ) پاکستان کے ریان زمان نے انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی انڈر 9 کیٹیگری ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

ملائیشیا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں ریان زمان نے ملائیشین کھلاڑی کو سٹریٹ گیمز سے ہرادیا۔

ریان زمان نے 9-11، 8-11 اور 10-12 کے سکور سے کامیابی اپنے نام کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں