پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی اور شرح مبادلہ میں اضافے کے سبب آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 جنوری 2024 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پٹرول کی قیمت فروخت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 2 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل میں بھی ایک روپے 80 پیسے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے متعلق آج اوگرا اپنی سمری وزرات پٹرولیم بھیجے گی، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کا اعلان وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں