عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں بھی یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

گزشتہ 12 روز میں عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر 37 سینٹ فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت 77.78 ڈالر سے بڑھ کر 82.15 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق یکم فروری سے پٹرول 7 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اوگرا اور وزارت پٹرولیم نے قیمتوں سے متعلق ورکنگ شروع کر دی، اوگرا 31 جنوری تک قیمتوں سے متعلق حتمی سفارشات بھجوائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں