ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں اویس منیر کی فائنل میں انٹری

دوحہ: (دنیا نیوز) قومی کیوئسٹ اویس اللہ منیر ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

قطر کے شہر دوحہ میں ہونیوالی ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قومی کیوئسٹ اویس اللہ منیر نے ایرانی کیوئسٹ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

اویس نے پہلا فریم 36-57 کے اسکور سے جیتا تاہم دوسرے فریم میں عامر سرکوش نے شاندار کم بیک کیا اور اویس کو ایک گیند بھی پوٹ نہ کرنے دی ، دوسرے فریم میں 80-0 کی شکست سے مقابلہ ایک ۔ ایک سے برابر ہونے کے بعد اویس نے ایک بار پھر گیم پر کنٹرول سنبھالا اور اگلے تین فریمز 17-75، 47-67 اور 32-69 کے اسکور سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

راؤنڈ آف 16 میں اویس منیر نے بھارت کے سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو 2-4 سے شکست دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں