معروف شاعر علی زریون نے اپنی پہلی فلم میں کر لیا مختلف روپ اختیار

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف نوجوان شاعر علی زریون اپنی پہلی فلم ’دغا باز دل‘ میں مرشد کے کردار میں نظر آئیں گے۔

ہدایتکار وجاہت رؤف کی فلم میں مہوش حیات اور علی رحمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ رومانوی و کامیڈی کہانی پر مبنی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

شاعر علی زریون نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر سخی حسن قبرستان میں سین ختم ہونے کے بعد لی گئی ہے۔

کیپشن میں شاعر نے لکھا کہ فلم کا سین مکمل کرکے میں اور مہوش جون صاحب کی قبر کی طرف چل پڑے، فاتحہ خوانی کی اور جون صاحب کو لکھے گئے دو خطوط کی بابت آگاہ کیا جو پتہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے میں بھیج نہیں سکا تھا۔

واضح رہے کہ علی زریون کی فلم ’دغا باز دل‘ عید الفطر پر سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں