بہاولنگر: نشے سے منع کرنے پر ناخلف بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں نشے سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا افسوسناک واقعہ بہاولنگر کے علاقے بستی شاہ عباس میں پیش آیا جہاں نشے کے عادی ناخلف بیٹے کو باپ نے نشہ کرنے سے روکا تو ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، 50 سالہ عبدالوحید کو سینے میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں