پاکستان معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھے: امریکا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو فوری معاشی صورتحال پر توجہ دینا ہو گی، پاکستان آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ کام جاری رکھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے شیطانی چکر سے آزادی کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت اس کے استحکام کیلئے اہم ہے، پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط میں کیا لکھا، مندرجات سامنے آ گئے

میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کیلئے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہوں گی، امریکا پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کیلئے کام جاری رکھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں