ن لیگ اور دیگر جماعتوں نے ایم کیو ایم سے سپیکر، ڈپٹی سپیکر کیلئے حمایت مانگ لی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگرسیاسی جماعتوں کا وفد کی پارلیمنٹ لاجزمیں کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر گیا۔

سیاسی جماعتوں کے وفد نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت مانگ لی، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرخالد مقبول نے وفد کی آمد پران کا شکریہ ادا کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کی آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنی تجاویز سے وفد کو آگاہ کیا۔

سیاسی جماعتوں کے وفد میں پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، نوید قمر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدوارمصطفیٰ شاہ بھی شامل تھے، پی ایم ایل این کی نمائندگی ایازصادق، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر اور رانا مشہود نے کی۔

ق لیگ کے چودھری سالک، آئی پی پی سےعلیم خان، بی اے پی سے خالد مگسی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی وفد میں شامل تھے، ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کنوینر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور دیگر بھی شامل تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں