مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرول کی قیمت میں اضافہ
لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لٹر اضافہ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قیمت میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 287 روپے 33 پیسے فی لٹر مستحکم رہی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔