پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے وزارت عظمیٰ کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض جمع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب خان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض جمع کرا دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے شہبازشریف کے وزارت عظمیٰ کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائے گئے اعتراض میں کہا کہ شہبازشریف کو فارم 47 میں ہیرا پھیری کے نتیجے میں حلقہ تحفے میں دیا گیا ہے، شہبازشریف فارم 45 کے مطابق اپنے حلقے سے ہار چکے تھے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ شہبازشریف نے ایم این اے کی حیثیت سے جعلی حلف اٹھایا ہے لہٰذا وہ وزیراعظم کے عہدے کے لئے اہل نہیں ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں