ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل میں معمولی کمی کردی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل 2024 تک پٹرول کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت279 روپے 75 پیسے فی لٹر پر مستحکم رہے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت معمولی کمی کیساتھ 285 روپے 56 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔