صہیونی فوج نے فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا

یروشلیم: (دنیا نیوز) صہیونی فوج نے ماہ مقدس میں فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کو نماز جمعہ سے روکنے کیلئے سخت چیکنگ کی گئی ، چوکیوں پر نفری بڑھادی گئی، اجازت نامے ہونے کے باوجود بزرگ فلسطینیوں کو روکا گیا۔

مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں اور شہر میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، سیکڑوں فلسطینی صہیونی اقدامات کی وجہ سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سخت سکیورٹی حالات کے باوجود ہزاروں افراد نے مسجد الاقصی میں داخل ہوگئے، نمازجمعہ ادا کی نمازیوں کی تعداد بڑھنے پر مسجد کے صحن کے باہر بھی انتظامات کیے گئے، ماہ مبارک میں مظلوم فلسطینی سخت دھوپ میں رب کے حضور سجدہ ریز ہوئے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں