یکم اپریل سےعوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل کے پہلے 15 دن کے لیے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان ہے، 15 دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے کی کمی متوقع ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع  نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے ہوگا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 31 مارچ کو حکومت کو بھجوائے گی، وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارتِ خزانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

یاد رہے حکومت پیٹرول، ڈیزل پر اس وقت 60 روپے فی لیٹر کی شرح سے لیوی وصول کر رہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں