بجلی کی قیمتوں میں مزید 2روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صارفین کو بجلی کے مزید جھٹکے دینے کی تیاری، بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سماعت کرے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں