فضل الرحمٰن کا اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پرتعزیت

کراچی: (دنیانیوز) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی ۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ٹیلیفونک گفتگو میں شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اورزخمیوں پرعالمی برادری خصوصاً مسلم دنیاکی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدوجہدآزادی میں ان کےقدم بہ قدم اورشانہ بشانہ ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نےجدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئےآوازبلندکرنے پر مولانا فضل الرحمٰن کاخصوصی شکریہ اداکیا۔

اسماعیل ہنیہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے گفتگومیں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے کارکنان اورپاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کےساتھ کھڑےرہنےپرشکریہ اداکیا۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشد محمود سومرو کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات بھی ہوئی جس میں مولانا راشد محمود سومرو نے اسماعیل ہنیہ کو مولانا فضل الرحمٰن کا تعزیتی خط پیش کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں