سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

نیو یارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ انسانیت کیلئے جہنم سے کم نہیں، اسرائیل غزہ میں امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دے رہا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ پٹی پر مشتمل خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہونا چاہیے، جنگ کے باعث مشرق وسطی کا خطہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، وہاں جاری کشیدگی کو روکنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا غزہ پٹی میں جنگ بندی مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا کو کافی حد تک کم کرنے کیلئے مددگار ثابت ہو گی، غزہ پٹی میں جاری جنگ کے باعث امدادی ادارے کام کرنے سے قاصر ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں