عدالت نے فواد چودھری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے 36 کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کو گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کے آرڈر کے دن سے شروع ہو گی۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے 36 کیسز میں ضمانت میں توسیع کے لیے رجوع کیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں