ہربنس پورہ: ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس وین کی ٹکر سے 9 سالہ ریحان کے جاں بحق ہونے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ متوفی ریحان گلی میں سائیکل چلا رہا تھا کہ تیز رفتار پولیس وین نے اسے کچل دیا۔

حادثہ کے بعد گلی میں موجود افراد بچے اور پولیس وین کے گرد جمع ہوئے اور 9 سالہ ریحان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے وین ڈرائیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم ساجد کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والا ریحان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں