چوری سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں تاجر دوست سکیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں، ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست سکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے شروع کی گئی ہے، حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹیکس فراڈ، جعلی انوائسز اور دھوکا دہی سے چوری کئے گئے سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے موثر طریقہ کار وضع کیا جائے، اجلاس میں محصولات جمع کرنے اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں