روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں