خواتین صرف خوبصورتی یا کچن تک محدود نہیں : ثانیہ مرزا

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارت کی سابقہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ خواتین صرف خوبصورتی یا باورچی خانے تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کام کرسکتی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے 37 سالہ ثانیہ مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اس سے کہیں زیادہ ہیں جو معاشرہ انہیں بنانا چاہتا ہے۔

ایک ہی وقت میں ماں ، کھلاڑی اور سیلیبرٹی کا کردار نبھانے والی ثانیہ مرزا نے انسٹا سٹوری میں اپنے ایک انٹرویو کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کے خیال میں خواتین سے صرف یہ امید نہیں کرنا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں اور کھانا پکائیں، بلکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سابقہ ٹینس کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد ان دنوں اپنے 6 سالہ بیٹے اذہان مرزا ملک کی پرورش کے ساتھ ساتھ مختلف کمرشلز اور ایونٹ میں شرکت کرتی نظر آ رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں