مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول 4 روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 30 پیسے تک کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 8 پیسے تک کمی متوقع ہے۔

تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں