سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 13 رکنی بنچ 3 جون کو سماعت کرے گا۔

جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بنچ کا حصہ نہیں ، جسٹس مسرت ہلالی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بنچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا، سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں