فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

عدالت نے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے، سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ فیصل واووڈا کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر تنقید پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں