پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایات کر دیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 15.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.90 روپے کمی کی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔
وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، خیال رہے کہ 16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کی تھی۔