بھارت: مال گاڑی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی، 13 مسافر ہلاک

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مال گاڑی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 13 مسافر ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، مسافر ٹرین شہر اگرتلہ سے کولکتہ جارہی تھی کہ مغربی بنگال کے رنگا پانی اور نجباری سٹیشنز کے درمیان حادثےکاشکار ہوگئی۔

حادثے کے باعث کئی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں، امدادی کارروائیوں کے لیے ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں ٹرین حادثات معمول بن چکے ہیں، جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، گزشتہ برس بھی ایک ٹرین حادثے میں 288 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں