رانی پور: سلنڈر پھٹنے سے کارکو آگ لگ گئی، 3افراد جھلس کر جاں بحق

رانی پور:(دنیا نیوز)خیرپور کے علاقے رانی پور میں کار میں اچانک آگ بھڑکنے سے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار مین شاہراہ سے گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے کارمیں سوار ڈرائیور، خاتون اور بچہ بری طرح جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثہ کار میں سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ۔

عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی حبیب اللہ سہتو، ذاکرہ بی بی، بچہ اکرام سہتو کے نام سے شناخت ہوئی ہے،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں