کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کیلئے الگ سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کے لیے الگ سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے، عابد مجید جنوبی اضلاع کےتمام محکموں کے سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹریٹ کے قیام پر کام کریں گے۔

رول آف بزنس میں ترامیم، مالی وانتظامی، منصوبہ بندی، سروس ڈیلیوری کی تجاویز تیار کی جائینگی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ براہ راست وزیراعلیٰ کو جواب دے ہوگا اور اس حوالے سے محکمہ انتظامیہ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں