پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے معاملے پروزارت پٹرولیم کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کی واپسی کے مطالبے پر پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے معاملے پر حکومت ٹیم آج سر جوڑے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس تین بجے ہو گا ، چیئرمین ایف بی آر ،سیکرٹری فنانس شریک ہوں گے ، سیکرٹری پٹرولیم اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

دوسری جانب وزارت پٹرولیم کے ڈیلرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ڈیلرز کو ہڑتال  ختم کرنے پر قائل کیا جارہا ہے۔

ترجمان ایکشن کمیٹی پی پی ڈی اے نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی پریشانی  ہماری لیے اولین ترجیح ہے، ٹیکس واپس نہ ہوا تو مجبوراََ پمپس بند کر دیں گے، حکومت شہریوں اور ڈیلرز کی پریشانی کو مد نظر رکھے۔

واضح رہے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 5 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس متنازع ٹیکس کو واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں