پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال پر مصدق ملک کا موقف سامنے آگیا
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا موقف سامنے آگیا۔
وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ اس معاملے میں کسی حد تک کنفیوز ہے ، ڈیلرز کے وزرات خزانہ اور ایف بی آر سے مذاکرات جاری ہیں، آج پتہ چل جائے گا کہ ایف بی اور وزرات خزانہ کیا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں ڈیلرز پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلز مارجن تین سے چار مرتبہ بڑھا چکے ہیں، دیکھنا ہوگا کہ اس مرتبہ کس بنیاد پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کا کہہ رہے ہیں۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس پر ایف بی آر کا موقف ابھی سامنے جائے گا، امید ہے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ معاملات طے ہو جائے گے۔