عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے کیساتھ 2372 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں