ومبلڈن : دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز اور جوکووچ کی فائنل میں انٹری

لندن: (دنیا نیوز) دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز اور نواک جوکووچ ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئے۔

پہلے سیمی فائنل میں الکاریز نے میدواڈیو کو شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے اٹلی کے لارینزو موریٹی کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔

ومبلڈن چیمپئن شپ کا فائنل نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاریز کے درمیان اتوار کو ہو گا۔

لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئنز کارلوس الکاریز اور روسی کھلاڑی ڈینئل میدواڈیو کے درمیان پہلا سیٹ میدواڈیو نے ٹائی بریکر پر جیتا۔

اس کے بعد الکاریز نے حریف کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کر کے فائنل میں جگہ بنالی، الکاریز کی جیت کا سکور چھ سات، چھ تین، چھ چار اور چھ چار رہا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے اٹلی کے لارینزو موزیٹی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، جوکووچ کی جیت کا سکور چھ چار، سات چھ اور چھ چار رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں