پنجاب کے مختلف شہروں میں آج موبائل سروس جزوی بند رہے گی

لاہور: (دنیا نیوز) نویں اور دسویں محرم الحرام کے روز پنجاب میں موبائل سروس کو جزوی بند رکھا جائے گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی، اکثریتی اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہوگی، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی، منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد اور راجن پور میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی، فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی۔

راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11 مقامات پر موبائل سروس معطل رہے گی، لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر موبائل سروس کو بند رکھا جائے گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں