کراچی: 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام میں امن و امان کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سے خواتین، بچے، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار مستثنیٰ ہوں گے، اسلحے کی نمائش، ہیلی کیم اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دن ڈیڑھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں