صنم جاوید فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس اسلام آباد منتقل، علی امین نے مہمان نوازی کی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خاتون رہنما اور ان کے اہلخانہ کی مہمان نوازی کی گئی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور صنم جاوید کے والد اور شوہر سے رابطے میں تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

عدالت عالیہ نے گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیساتھ صنم جاوید کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں