بجلی 7 روپے 12 پیسے مہنگی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گھریلوصارفین کے لیےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ کردیا گیا، ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین کو صرف 3 ماہ کے لیے اس اضافے سےمستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔

باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھادیا گیا جس کے نتیجے میں فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا۔

ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوگیا، 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہوگیا۔

401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپےاضافے سے 41.36 روپے اور 501 سے600 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے42.78 روپے جبکہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 43.92 روپے ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں