یوراگوئے نے کوپا امریکا فٹ بال کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

شارلٹ: (دنیا نیوز) یوراگوئے نے کوپا امریکا فٹ بال کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

مقررہ وقت میں میچ دو، دو گول سے برابر رہا لیکن یوراگوئے نے پنالٹیز پر کینیڈا کو شکست دے دی۔

یوراگوئے نے 4-3 سے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر میدان مار لیا، کوپا امریکا کا فائنل ارجنٹائن اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں