صوبائی وزیر خوراک کا صوبہ بھر کی مارکیٹس میں آٹا سپلائی میں تیزی کا حکم

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے صوبہ بھر کی مارکیٹس میں آٹا سپلائی میں تیزی کا حکم دیا ہے۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کے افسران آٹے کی عام مارکیٹ میں فراہمی کو یقینی بنائیں، محرم الحرام کے پیش نظر کسی بھی ضلع میں آٹا سٹاک کی قلت یا قیمتوں بارے شکایات موصول نہ ہوں، عوام اطمینان رکھیں، وزیراعلیٰ پنجاب آٹے کی قیمتوں اور سپلائی کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے محکمے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی صورت آٹے و روٹی کی قیمتوں پر کمپرومائز نہ کیا جائے، عوام سے گزارش ہے کہ آٹے و روٹی کی قیمتوں اور معیار بارے شکایات کا اندراج ٹال فری نمبر 08002345 پر کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں