ساہیوال: ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق

ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال میں ویگن کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث 2 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ساہیوال میں پاکپتن روڈ 92 /9 ایل کے قریب ویگن نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین کی شناخت آسیہ بی بی بعمر 30 سال اور انور بی بی بعمر 50 سال ہوئی، دونوں خواتین ماموں کانجن کی رہائشی تھیں، نعشوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پتوکی میں کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق ملتان روڈ پتوکی کہنہ بائی پاس کے قریب کار آگے جانے والے مزدے سے ٹکرا گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوئے، متاثرہ فیملی لاہور سے ساہیوال جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 سالہ محب، 41 سالہ اورنگزیب، 47 سالہ مظفر، 45 سالہ ساجدہ اور 14 سالہ مشقات شامل ہیں، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں