کراچی میں گرمی کا راج، پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

کراچی: (رطابہ عروس) کراچی میں گرمی کا راج برقرار ہے، درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا، سمندری ہوائیں معطل ہونے کے سبب آج درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، آئندہ دو روز سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی کہیں گرج چمک کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں