صوبائی وزیر خوراک کا یوم عاشورہ پر آٹا سپلائی یقینی بنانے کا حکم

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے یوم عاشورہ پر صوبہ بھر میں آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کے افسران یومِ عاشور پر آٹے کی سپلائی کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی ضلع میں آٹے کی مقرر کردہ نرخوں سے زائد فروخت پر ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے آٹا ڈیلرز اور ریٹیلرز آٹے کے نرخ واضح آویزاں کریں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیلڈ آپریشن کو بھی مکمل فعال رکھا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں عاشورہ کے موقع پر پکوان سنٹرز پر کھانے کے معیار کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں