اے این ایف کی کارروائیاں، 330 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیانیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 9 مختلف کارروائیوں میں 330 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ 8 ملزمان گرفتارکرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کیچ، پشاور اور چارسدہ میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 317 کلو200گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی میں 7.2 کلو افیون،2 کلو900گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ 2 کلو826 گرام آئس،12 گرام ویڈ بھی برآمدکی گئی۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں